• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 11270

    عنوان:

    میں ایک پاکستانی ہوں اور عرب امارات میں کام کرتاہوں، میری منگنی ہوچکی ہے اور وہ میرا پاکستان میں انتظار کرتی ہے، لیکن میں فوراً شادی کرنا چاہتا ہوں عرب امارات کے ماحول کے اعتبار سے تاکہ میں گناہوں سے بچ جاؤں۔ لیکن میں اس سے فوراً شادی نہیں کرسکتاہوں گھریلو معاملات کی وجہ سے۔ تو کیا اگر مجھے کسی لڑکی سے شادی کرنے کا موقع ملے تو کیا میں بغیر اپنے والدین کو اطلاع دئے ہوئے شادی کرسکتاہوں اور اس کے بعد میں اس سے بھی شادی کرنا چاہتاہوں جو کہ میرا پہلے سے انتظار کررہی ہے، لیکن یہ شادی راز رہے گی۔ کیا یہ درست ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 11270

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 417=291/ل

    آپ کی منگنی جس سے پاکستان میں ہوچکی ہے، اسی سے کسی طرح جلد شادی کرنے کی کوشش کریں، دوسری خفیہ شادی نہ کریں، اور جب تک شادی نہ ہو روزہ کا اہتمام کریں، اور ہرنماز کے بعد اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھ کر ۱۱۱/ مرتبہ یَا لَطِیْفُ پڑھا کریں، ان شاء اللہ غیب سے جلد شادی کا انتظام ہوجائے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند