• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 11074

    عنوان:

    میں ان شاء اللہ بہت جلد نکاح کا ارادہ رکھتا ہوں۔اس سلسلہ میں کیا علماء کی طرف سے اجازت ہے کہ میں نکاح کا طورطریقہ، شادی کے بعد کی زندگی اور جنسی تعلیم کے بارے میں معلومات کرسکوں؟

    سوال:

    میں ان شاء اللہ بہت جلد نکاح کا ارادہ رکھتا ہوں۔اس سلسلہ میں کیا علماء کی طرف سے اجازت ہے کہ میں نکاح کا طورطریقہ، شادی کے بعد کی زندگی اور جنسی تعلیم کے بارے میں معلومات کرسکوں؟

    جواب نمبر: 11074

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 306=211/ل

    آپ کے لیے بہتر یہ ہے کہ کسی کتب خانہ سے: اسلامی شادی، تحفہٴ دولہا، اصلاح الرسوم اور بہشتی زیور منگاکر بار بار اس کا مطالعہ کریں اور سنت کے مطابق شادی کرنے اور رسموں سے بچنے کی پوری کوشش کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند