معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 11065
لڑکا اور لڑکی کی شادی کی کیا عمر ہے؟
لڑکا اور لڑکی کی شادی کی کیا عمر ہے؟
جواب نمبر: 1106501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 215=176/ل
شادی کرنے کی کوئی عمر متعین نہیں ہے، البتہ بلوغ کے بعد جب حقوق زوجیت ادا کرنے پر قدرت ہوجائے تو جلد سے جلد رشتہ تلاش کرکے شادی کردینا چاہیے، موجودہ حال کے پیش نظر اگر تعلیم کی تکمیل یا ذریعہ معاش کی تحصیل کی وجہ سے قدرے تاخیر ہوجائے تو مضائقہ نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
غیر شادی شدہ مرد اور غیر شادی شدہ عورت جنھوں نے زنا کیا ہو اور وہ نکاح کرنا چاہیں ، تو کیا ان کا نکاح جائز ہوگا؟
حوالہ:
فتوی نمبر 1016=865/ھ، جو کہ سوال نمبر 13310کے جواب میں جاری کیا گیا ہے۔ میں آپ
کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ دونوں واقعات جو کہ سوال نمبر 13310میں مذکور ہیں ایک ہی
عورت سے متعلق ہیں۔ اب برائے کرم شریعت کی روشنی میں نیچے مذکور صورت کو واضح کریں
: (۱)کیا
عورت نکاح سے خارج ہوجائے گی (اس کے کفر کے عمل یعنی کفریہ کلمات کی وجہ سے جس کو
اس نے 2000میں کیا) جو کہ اوپر مذکور فتوی میں ذکر کیا گیا ہے؟ الف -۱: اس کے ان بچوں کے بارے
میں کیا حکم ہے جو کہ اس کفریہ حرکت کے بعد پیدا ہوئے،کیا وہ جائز ہیں یا نہیں؟(۲)اگر ان بچوں کا عقیقہ
پہلے ہی کردیا گیا ہے تو کیا اس کے نکاح کی تجدید کے بعد ان بچوں کا عقیقہ دوبارہ
کیا جائے گا؟ (ب)کیا ان تین طلاقوں کا کوئی اثر ہوگا جس کو اس کے شوہر نے 2009میں
اس کے اس گندے عمل کی وجہ سے ایک ساتھ دی تھی؟کیا کفر کی بنیاد پر عدم تجدید نکاح
کی صورت میں یہ طلاق واقع ہوگی؟ اگر ہاں، تو کیا عدت او رحلالہ ضروری ہیں؟ برائے
کرم ان سوالوں کا جواب جلد از جلد دیں جس کے لیے میں اور متاثرہ فیملی آپ کی ممنون
و مشکور ہوگی؟
نوٹ:
سابقہ سوال و جواب منسلک ہے۔
میرے شوہر نے مجھے صرف قرآن اور حدیث پڑھنے
کی اجازت دی ہے، مجھے اصلاح کی بہت ضرورت ہے۔ میں اصلاحی خطبات او راصلاحی بیانات
سننا چاہتی ہوں۔ اگر میں ایسا کروں تو کیا یہ شوہر کی نافرمانی ہوگی اور کیا اللہ
تعالی مجھ سے ناراض ہوجائیں گے؟
نكاح كے بعد تین مہینے تك اگر بیوی شوہر كے گھر نہ جائے تو نكاح كا كیا حكم ہے؟
2271 مناظردودھ پلانے کے سلسلے میں اکیلی نانی کی گواہی معتبر ہے یا نہیں؟
7182 مناظرمیں نے ایک لڑکی کی موجودگی میں ایک لڑکی سے شادی کی، یہ کہہ کر میں آپ کی اور اللہ کی گواہی میں اس سے شادی کرتاہوں، کیا یہ شادی ہوئی؟ میں نے اس لڑکی کے ساتھ مباشرت بھی کی ہے، کچھ خاندانی اور سوسائٹی مسائل کی وجہ سے اس لڑکی کے والدین نے فون اس کی کہیں دوسری جگہ شادکی کرادی ہے اور ابھی تک اس کی رخصتی نہیں ہوئی ہے۔ اب میں کیا کروں؟ لڑکی بھی میرے بغیر نہیں رہ سکتی ہے اور میرا بھی یہی حال ہے۔ کیا ہم اپنے اپنے گھروالوں کوبتادیں یا خاموشی اختیار کرلیں؟ براہ کرم، میری رہ نمائی فرمائیں۔ میں شیخ مکی الحجازی کا شاگرد ہوں۔
2019 مناظراگر نکاح کی گنجائش نہ ہو اور روزہ ركھنا بھی مضر ہو تو کیا کریں؟
2276 مناظر