معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 10820
کیا صفر کے مہینہ میں شادی کی جاسکتی ہے؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ صرف صفر کے پہلے تیرہ دن سختی کے ہوتے ہیں لیکن بعض لوگ کہتے ہیں کہ صفرکا پورا مہینہ ہی سختی کا ہوتاہے۔ اس لیے صفر کے مہینہ میں شادی نہیں کرنی چاہیے۔ برائے کرم مجھے اس کا جواب جلدی بتائیں کیوں کہ صفر کے مہینہ میں میری شادی کی تاریخ رکھی گئی ہے۔(۲) اور کیا میرا نام سنیلا مسلم نام ہے؟

جواب نمبر: 10820
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 273=210/ ھ
نہ پہلے تیرہ دن سختی کے ہوتے ہیں نہ پورا مہینہ صفر کا سختی کا ہوتا ہے، بے اصل بات ہے، اس مہینہ میں شادی کرنے میں کچھ حرج نہیں، بلکہ جس علاقہ میں اس قسم کی بے اصل اور غلط باتیں مشہور ہوں، وہاں پہلے تیرہ دن میں نکاح کرنا نہایت مستحسن قدم اور زیادت اجر وثواب کا موجب ہے۔
(۲) طرز اسلامی سے ہٹا ہوا ہے، بہتر یہ ہے کہ دوسرا مناسب نام رکھ لیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند