• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 10789

    عنوان:

    کیا لوگوں کا مقروض ہوتے ہوئے رشتہ داری کی وجہ سے شادی وغیرہ میں بہت زیادہ خرچ کرنا اور لوگوں کی دعوت کرنا ٹھیک ہے، یہ جان کر کہ جن کا قرض ہے وہ کبھی کوئی بات نہیں کرتے؟

    سوال:

    کیا لوگوں کا مقروض ہوتے ہوئے رشتہ داری کی وجہ سے شادی وغیرہ میں بہت زیادہ خرچ کرنا اور لوگوں کی دعوت کرنا ٹھیک ہے، یہ جان کر کہ جن کا قرض ہے وہ کبھی کوئی بات نہیں کرتے؟

    جواب نمبر: 10789

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 212=212/ م

    بہت زیادہ خرچ سے مراد اگر فضول خرچی اور اسراف ہے تو یہ شرعاً ناجائز او رحرام ہے، خواہ شادی بیاہ میں ہو یا کسی اور موقع پر ہو، اور قرض کی ادائیگی پر قدرت ہوتے ہوئے بلاوجہ ٹال مٹول کرنا اور اسراف سے کام لینا اور بھی مذموم ہے۔ اگر قرض دینے والا، قرض دے کر بھول گیا ہو یا یاد ہو لیکن شرم وحیاء یا رشتہ داری کا خیال کرکے مطالبہ نہ کرتا ہو تو اس کی وجہ سے مقروض کو ناجائز فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں۔ قرض کی ادائیگی حقوق العباد میں سے ہے، اس کو جلد ادا کرکے ذمہ فارغ کرنے کی کوشش لازم ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند