معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 10409
کیا جب لڑکی اورلڑکا دونوں بالغ ہوں اورنکاح کے بعد دو یا تین سال لڑکی اپنے والدین کے گھر میں رہے اور تین سال کے بعد پھر اپنے شوہر کے گھر جائے تو کیا اس طرح دونوں گناہ گار ہوں گے؟ یہ اس طرح جائزہے؟
کیا جب لڑکی اورلڑکا دونوں بالغ ہوں اورنکاح کے بعد دو یا تین سال لڑکی اپنے والدین کے گھر میں رہے اور تین سال کے بعد پھر اپنے شوہر کے گھر جائے تو کیا اس طرح دونوں گناہ گار ہوں گے؟ یہ اس طرح جائزہے؟
جواب نمبر: 1040929-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 77=73/ ل
اگر میاں بیوی دونوں آپسی رضامندی سے تین سال تک الگ رہے ہوں تو کوئی گنہ گار نہیں ہوا، کسی مناسب مصلحت کے سبب آپسی رضامندی سے کچھ سال الگ رہنے کی گنجائش ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
’’بیٹے کا نکاح نہ کرنے پر بیٹے کا گناہ پر ہوگا ‘‘کا کیا مطلب ہے؟
9464 مناظرمیری عمر 36سال ہے او رمیں شادی شدہ ہوں۔ میں قرآن اور حدیث کے حوالہ سے کچھ چیزیں معلوم کرنا چاہتاہوں۔ میری بیوی مجھے میری جنسی خواہش کو پورا نہیں کرنے دیتی ہے یعنی وہ مجھ کو جماع کرنے کی اجازت نہیں دیتی ہے اصل مقام پر جس کو اللہ تعالی نے شوہر کے لیے حلال قرار دیا ہے۔ وہ مجھ سے کہتی ہے کہ اگر تم چاہو تو تم دونوں رانوں کے درمیان کرسکتے ہو۔ کیوں کہ جب ہم جماع کرتے ہیں تو اس کو تکلیف محسوس ہوتی ہے اس وجہ سے وہ مجھے اجازت نہیں دیتی ہے اور میں نے اس کو ڈاکٹر کے پاس جانے کو کہا لیکن اس نے منع کردیا۔ اس لیے میرا سوال ہے کہ کیا میں اس طرح سے کرسکتا ہوں کیا یہ حلال ہے یا یہ مشت زنی ہے؟ جیسا کہ میں جانتا ہوں کہ مشت زنی حرام ہے گناہ کبیرہ ہے۔ اور ایک مزید چیز بیوی ہونے کی حیثیت سے وہ مجھے کوئی محبت نہیں دیتی ہے او رمیں اپنی بیوی کے ساتھ اپنی ضرورت پوری نہیں کرپاتا ہوں اور اس نے مجھ سے کہا کہ اگر تم کو اپنی خواہش پوری کروانی ہے تو جاؤ دوسری شادی کرلو اورمیرے پاس اس مقصد سے مت آؤ اس نے اس طرح کہا۔ اس وجہ سے کسی وقت میرا ذہن برے خیال سے بھر جاتا ہے اور میں اس طرح برداشت نہیں کرپاتا ہوں۔ میں نے بڑا گناہ کیا میں نے مشت زنی کی۔ برائے کرم میرے لیے دعا کریں اور مجھے مشورہ دیں کہ میں کیا کروں کہ اللہ میرے اس گناہ کو معاف کردے؟
4035 مناظرلڑکا اور لڑکی کی شادی کی کیا عمر ہے؟
1405 مناظرنکاح کی کم ازکم بینادی شرائط کیا ہیں؟
میری بہن کی شادی ہوئے ۱۸/ مہینے ہوگئے۔ اس کے شوہراس کو اپنی محبوبہ کی وجہ سے دھوکا دے رہے ہیں، دوسری طرف اس کی محبوبہ نے اس کو دھوکا دے کراس کے ایک دوست سے شادی کرلی تھی، لیکن اس لڑکی کو اس کے شوہر نے طلاق دے دی ہے اور وہ پھر دوبارہ میرے بہنوئی کی زندگی میں آگئی ہے۔ میرے بہنوئی نے میری بہن سے کچھ بھی نہیں چھپایا اور اس کو ساری باتیں دی۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ میرے بہنوئی اپنی پرانی محبوبہ کی طرف بہت زیادہ جھو کے ہوئے ہیں، اس لڑکی سے اکثر فون پر بات کرتے رہتے ہیں اور میری بہن کے گھر سے باہر جانے سے کا انتظار کرتے ہیں۔ وہ سوتے ہوئے بھی اس لڑکی کا نام لیتے ہیں۔ میر ی بہن اپنے شوہر کو بہت زیادہ چاہتی ہے اور سب باتیں برداشت کرتی ہے۔ میر ی بہن اس مسئلہ سے پریشان ہے، دن بدن کمزور ہوتی جارہی ہے، ہمیشہ مغموم رہتی ہے۔ دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ وہ اپنے شوہر کے والدین کو نہیں کہہ سکتی ہیں اور نہ ہی اپنے والدین کو اس بارے میں کچھ بتا سکتی ہے، چونکہ اس سے اس کی زندگی تباہ ہوجائے گی۔ براہ کرم، اس بابت کچھ دعائیں اور وظیفے بھیج دیں تاکہ وہ یہ سب پڑھ کراپنے شوہر پر دم کرسکے۔
2226 مناظرایک لڑکی سے مجھے محبت ہے ، میں اس سے نکاح کرنا چاہتا ہوں۔ وہ رشتے میں میری ماں کی بہن لگتی ہے اور مجھ سے تقریباً دو سال چھوٹی ہے۔ کیا کسی مسلم لڑکی کے سلسلے میں محبت کے جذبات رکھنا جائز ہے؟ کیا اس لڑکی سے محبت کے متعلق اپنے والدین کو اطلاع دینا درست ہے؟ اگر میرے والدین اس سے متفق نہ ہوں تو میں کیا کروں؟ رہ نمائی فرمائیں۔