معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 1033
لو میریج (محبت کی شادی) درست ہے یا نہیں؟
میں جاننا چاہتا ہوں کہ اسلام محبت کی شادی کے سلسلے میں کیا کہتا ہے؟ از راہ کرم، تفصیلی جواب سے نوازیں۔ اس سلسلے میں میرے ذہن میں تردد ہے۔
جواب نمبر: 103313-Sep-2023 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
(فتوى: 711/ج = 711/ج)
محبت کی شادی سے آپ کی کیا مراد ہے؟ نیز اس سلسلہ میں آپ کے ذہن میں تردد کیا ہے؟ آپ اپنے الفاظ میں ان دونوں باتوں کی وضاحت کریں، پھر ان شاء اللہ آپ کے سوال کا جواب دیا جائے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میرے بھائی نے اپنی مرضی سے گھر والوں کو بتائے بغیر ایک لڑکی سے نکاح کرلیا۔ میرے ابو اس شادی پر نہیں مانے کیوں کہ ان کو لگتاہے کہ اس لڑکی نے بھائی سے اس کے پیسے کے لیے شادی کی ہے کیوں کہ اس لڑکی نے نکاح میں مہر او رخرچہ بہت زیادہ لکھوایا تھا۔ بھائی نے یہ ثابت کرنے کے لیے کہ وہ پیسے کی وجہ سے نہیں ویسے ہی ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں، اس نیت سے کہ نکاح پر لکھا ہوا سب کچھ ختم ہوجائے طلاق کے کاغذات پر دستخط کردی۔ میرا بھائی اس کو طلاق نہیں مانتا کیوں کہ بھائی کے مطابق اس نے طلاق کی نیت سے دستخط نہیں کیا۔ صرف اس لیے بھائی نے دستخط کیا کہ نکاح پر لکھاہوا حق مہر اور خرچہ وغیرہ ختم ہوجائے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا ایسا کرنے سے طلاق ہو جائے گی یا نہیں؟ اور اب ان کا دوبارہ نکاح کس طرح جائز ہے کیوں کہ لڑکی کی رخصتی نہیں ہوئی تھی وہ اپنے ابو کے گھر ہی ہے۔ میرا بھائی اسی ضد میں ہے کہ اسی لڑکی سے اس نے شادی کرنی ہے۔ برائے کرم میری مدد کریں۔
3441 مناظرجس عورت کو کہنی سے شہوت کے ساتھ مس کیا ہو، کیا اس کی بیٹی سے شادی ہوسکتی ہے؟
فتوی نمبر 4726 کے حوالے سے عرض ہے کہ آپ نے مزید تفصیلات پوچھی ہیں تو مختصرا عرض کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ میرا تعلق ایک معزز اور پڑھے لکھے کاروباری گھرانے سے ہے ۔میری شادی 1985میں ہوئی۔ کراچی کے حالات کی وجہ سے 1989میں میرے والد نے میرے گھر والوں کو لاہور منتقل کروادیا جہاں ہم ہنسی خوشی رہ رہے تھے۔ 1997میں میری بیوی کے والدین بھی لاہور آگئے۔ 13اگست 2001کو کلام پاکستان کے مقام پر میرے ساتھ ایک حادثہ ہوا، میں ایک بم بلاسٹ میں زخمی ہوگیا، اور مجھ پر بدقسمتی کا ایک دور شروع ہوگیا۔۔۔۔؟؟؟
1822 مناظرمیں جلد ہی پاکستان میں ایک لڑکی سے شادی کروں گا۔ ہم نے پہلے ہی اپنی وزارت برائے مذہبی امور ، عمان میں اس سے شادی کی اجازت حاصل کرنے کے لیے درخواست دی ہے۔اگر ہم عمان سے باہر کسی لڑکی سے شادی کرتے ہیں توعمانی شہری ہونے کے ناطے ہم کو اس کے لیے اجازت لینی پڑتی ہے۔اس کے والد بھی اس کے بارے میں جانتے ہیں، انھوں نے اجازت دے دی ہے۔ کیا اب میں اپنی ہونے والی بیوی سے بات کرسکتا ہوں یا اس کو موبائل کے ذریعہ سے میسج بھیج سکتا ہوں؟ یہاں کچھ اور اسباب ہیں پہلے میں داڑھی نہیں رکھتا تھا (اللہ مجھ کو معاف کرے) لیکن جب میں تبلیغ میں گیا تو میں بہت حد تک بدل چکا ہوں۔ اس لیے وہ سوچتی ہے کہ میں پورے طور پر متشدد ہوں۔ اس لیے میں اس شبہ کو دور کرنا چاہتا ہوں اور کسی طرح سے میں اس کو دعوت دینا چاہتا ہوں اپنی بات چیت کے ذریعہ سے۔ دوسرے میں دن بدن مایوس ہوتا جارہا ہوں کیوں کہ میں دوسری لڑکیوں کو نہیں دیکھتا ہوں اورنہ ہی کوئی دوستی رکھتا ہوں۔ اس لیے میں اپنے آپ کو اس سے بات کرکے موقع دینا چاہتا ہوں۔ کیا میں اپنی ہونے والی بیوی سے بات کرسکتا ہوں اور یا موبائل کے ذریعہ سے اس کو میسج بھیج سکتا ہوں؟
2098 مناظر