• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 10034

    عنوان:

    میں نے ایک اسپینی لڑکی کے ساتھ شادی کی ہے جوکہ مجھ سے دور رہتی ہے۔ اس نے سات سال پہلے اسلام قبول کیا ہے لیکن اس نے عمل نہیں کیا۔ میں نے اس سے آٹھ ماہ پہلے شادی کی۔ شادی کے بعد اس نے ایک مرد سے تعلقات قائم کئے اور اب اس نے قبول کیا ہے کہ اس نے اس کے ساتھ بدکاری کی ہے۔ اب وہ بچوں کی طرح چلاتی ہے اور معافی مانگتی ہے، میں اس کو معاف کرنے سے معذور ہوں اوراس کو طلاق دینا چاہتا ہوں۔ اسلام اس عورت کے بارے میں کیا کہتا ہے، میں آپ کے جواب کا انتظار کروں گا ؟میں اس سے بہت زیادہ محبت کرتاہوں لیکن میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اسلام اس کے بارے میں کیا کہتا ہے؟ میں اسلام کی روشنی میں اپنا فیصلہ لینا چاہتاہوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 10034

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 62=38/ ھ

    آپ کے حق میں بہتر یہی ہے کہ طلاق نہ دیں، بلکہ اس کو اپنے پاس رکھ کر اچھی طرح یعنی حسن معاشرت سے رہن سہن اختیار کیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند