• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 9873

    عنوان:

    کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نماز عیدالفطر میں اگر مولوی صاحب پہلی رکعت کی تینوں تکبیر بھول جائیں اوربغیر سجدہ سہو سلام پھیر دیں تو کیا عید کی نماز ادا ہوجائے گی؟ اور کیا سجدہ سہو سے نماز ہوگی یا پھر سے دوبارہ نماز پڑھی جائے گی؟

    سوال:

    جواب نمبر: 9873

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 3=3/ م

    ایسی صورت میں عید کی نماز ہوجائے گی، اعادہ کی حاجت نہیں: ولا یأتي الإمام بسجود السھو في الجمعة والعیدین دفعًا للفتنة بکثرة الجماعة (طحطاوي علی مراقي الفلاح)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند