• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 9588

    عنوان:

    نمازجمعہ میں کتنی سنت رکعت ہیں؟ اس کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا عمل تھا؟ برائے کرم مجھے کسی حدیث کا حوالہ دیں اور اس کا نمبر بھی بتادیں؟

    سوال:

    نمازجمعہ میں کتنی سنت رکعت ہیں؟ اس کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا عمل تھا؟ برائے کرم مجھے کسی حدیث کا حوالہ دیں اور اس کا نمبر بھی بتادیں؟

    جواب نمبر: 9588

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2287=2082/د

     

    جمعہ سے پہلے چار رکعت سنت موٴکدہ ہے، اور بعد میں بھی چار رکعت سنت ہے، امام ابویوسف رحمہ اللہ چھ رکعت سنت کے قائل ہیں جمعہ کے بعد جیسا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔ اور جمعہ کے بعد چار رکعت سنت موٴکدہ ہونے کی دلیل ابوہریرہ کی روایت جسے مسلم نے نقل کیا ہے، إذا صلیتم بعد الجمعة فصلوا أربعًا اور ایک دوسری روایت میں جسے بخاری کے علاوہ اصحاب صحاح ستہ نے نقل کیا ہے: إذا صلی أحدکم الجمعة فلیصل بعدھا أربعًا

    رہی جمعہ سے پہلے چار رکعت کی دلیل عن عائشة قالت کان النبي صلی اللہ علیہ وسلم لا یدع أربعًا قبل الظھر رواہ البخاري وعن أبي أیوب الأنصاري کان علیہ السلام یصلي بعد الزوال أربع رکعات زوال کے بعد چار رکعت پڑھنے کا آپ کا ہمیشہ معمول تھا، جمعہ کا دن بھی اس میں داخل ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند