• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 909

    عنوان: جمعہ کے بعد کی چار سنتیں کیا ظہر کے قائم مقام ہوتی ہیں؟

    سوال:

    میں جمعہ کی نماز کے متعلق سوال کررہا ہوں۔ جمعہ کی فرض نماز کے بعد جو چار رکعت سنت نماز پڑھتے ہیں ان کو پڑھنے سے کیا ظہر کی نماز ادا ہوجاتی ہے؟ کیا ان کو پڑھنا ضروری ہے؟ مہربانی کرکے اس مسئلہ کا جواب دیجئے گا۔

    جواب نمبر: 909

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  996/هـ = 737/هـ)

     

    صحتِ فرضِ جمعہ کے بعد نماز ظہر پڑھنے کا حکم نہیں۔ فرض ِجمعہ کے بعد چار رکعات سنت، درجہ میں سنت ہی کے ہوتی ہیں۔ وہ ظہر یا ظہر کے قائم مقام نہیں ہوتیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند