• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 8921

    عنوان:

    میرا داخلہ بھونیشور میں انجینئرنگ کالج میں ہواہے وہاں سے پانچ کلومیٹر کی دوری پر مسجد ہے۔ میں جمعہ کی نماز نہیں پڑھ پاتا ہوں کیوں کہ وہاں جانے کا کوئی انتظام ہی نہیں ہے۔ ایسی حالت میں کیا میں کالج میں ظہرکی نماز پڑھ سکتاہوں؟ لیکن چار سال تک جمعہ چھوڑنے کا کیاکریں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 8921

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2258=1758/ھ

    جمعہ جیسی اہم عبادت کو مستقلاً چار سال تک چھوڑے رکھنے کی جو وجہ آپ نے لکھی ہے وہ شرعاً لائق اعتبار نہیں ہے، ہفتہ میں ایک دن دس کلومیٹر آنا جانا کون سا مشکل کام ہے، اول تو پیدل آنا جانا بھی کچھ دشوار نہیں، ثانیاً آج کل تو سواریوں کی بہتات ہے، آپ سائیکل ہی لے لیں، اس سے آنا جانا مزید آسان ہوجائے گا، یا کرایہ کی سواری سے آیا جایا کریں، غرض صورتِ مسئولہ میں جمعہ مستقل طور پر چھوڑے رکھنا جائز نہیں اور یوں کالج میں ظہر کی نماز جمعہ کے دن پڑھ لیں تو اداء وہ بھی ہوجائے گی اور ترک جمعہ کا گناہ بھی ہوگا۔

    جواب درست ہے، البتہ اگر وہ کالج دیہات میں ہے جہاں جمعہ درست نہیں، تو دوبارہ استفتاء ارسال کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند