• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 7351

    عنوان:

    ایام تشریق کے دنوں میں تکبیر تشریق ہر فرض نماز کے بعد کتنی بار پڑھنا واجب ہے اور کتنی بار پڑھنا سنت ہے؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ تین بار پڑھنا سنت ہے۔ کیا یہ بات صحیح ہے؟

    سوال:

    ایام تشریق کے دنوں میں تکبیر تشریق ہر فرض نماز کے بعد کتنی بار پڑھنا واجب ہے اور کتنی بار پڑھنا سنت ہے؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ تین بار پڑھنا سنت ہے۔ کیا یہ بات صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 7351

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1120=974/ل

    ایک بار پڑھنا واجب ہے، ایک مرتبہ سے زائد پڑھنا خلاف سنت ہے، سنت نہیں ہے: وصفتہ أن یقول مرة حتی لو زاد لقد خالف السنة (مجمع الأنہر: ۱:۲۶۰، ط بیروت)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند