• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 69942

    عنوان: کیا امام صاحب جمعہ کی سنت نماز کے بعد دعا کرسکتے ہیں ؟

    سوال: کیا امام صاحب جمعہ کی سنت نماز کے بعد دعا کرسکتے ہیں ؟ یا مصلیوں کو خود سے دعا کرنی چاہئے؟

    جواب نمبر: 69942

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1089-1029/B=12/1437

    جمعہ کی فرض نماز کے بعد دعا مانگنا مستحب ہے پھر سنتوں کے بعد دوبارہ دعا اجتماعی طور پر مانگنا یہ ثابت نہیں، سنتوں کے بعد مصلی حضرات خود ہی تنہا تنہا اپنی دعا مانگ کر چلے جائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند