عبادات >> جمعہ و عیدین
سوال نمبر: 69767
جواب نمبر: 6976701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1149-1146/M=12/1437 کالج اگر شہر میں واقع ہے تو کالج کے ہال میں جمعہ قائم کرسکتے ہیں، جمعہ کے لیے جماعت، خطبہ اور اذن عام شرط ہے اگر حفاظتی وجوہ سے باہری لوگوں کو آنے کی ممانعت ہو تو وہ جواز سے مانع نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
حدیث میں مذکور ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ ہلال دیکھو اور روزہ رکھو۔ اگر کوئی شخص ہلال ٹیلی اسکوپ(دوربین) یا بائینوکلر (دو چشمی دوربین)کی مدد سے دیکھتا ہے لیکن ہلال کو کھلی آنکھوں سے نہیں دیکھتا ہے۔ توکیا دوربین یا بائینوکلر کی مددسے ہلال دیکھنا درست ہوگا؟ اگرنہیں، تو اس کی وجہ بتائیں۔
632 مناظرنماز
جمعہ میں کتنی سنت موٴکدہ ہیں؟ برائے کرم تفصیل بتائیں۔
میرے
گاؤں میں مسجد ہے اس میں جمعہ کی نماز ہوتی ہے۔ اب اس مسجد میں جمعہ کی نماز میں
پورے نماز ی نہیں آپاتے ہیں۔ ہاں باقی نمازوں کے لیے جگہ کافی ہے۔ گاؤں والے سوچ
رہے ہیں کہ اس مسجد کو شہید کرکے دوسری مسجد بنائیں لیکن وہاں پر مسجد کی توسیع کے
لیے زمین نہیں ہے۔ کیا دوسری جگہ مسجد بنا سکتے ہیں؟ اگر بنا سکتے ہیں تو پہلی
مسجد کو کیا کریں؟ پنج گانہ نماز میں تقریباً چار پانچ آدمی ہوتے ہیں۔(۲) دوسری بات یہ کہ کچھ آدمی مسجد کے
لیے زمین وقف کئے ہیں اس کی آمدنی مسجد کی ضروریات میں صرف ہوتی ہے کیا اس زمین کو
فروخت کرکے پیسہ کو مسجد بنانے میں صرف کرسکتے ہیں؟ یا زمین کے بدلہ زمین لے کر
مسجد بناسکتے ہیں؟ مسجد جہاں پر بنانے کا ارادہ ہے وہ زمین مہنگی ہے او رجو زمین
مسجد کی ہے وہ سستی ہے اب کیا کریں ہماری رہنمائی فرمائیں مہربانی ہوگی؟
کیا ثیاب بذلہ میں بھی صدقہ فطر واجب ہے جب وہ زائد از ضروریات ہوں؟ کتنی مقدار ہے کہ اس سے استعمال ہونے والے کپڑے زائد ہوں تووہ موجب صدقہ فطر اور موثر فی نصاب حرمان الزکوة ہو؟ اور کیا سردی کے لیے رکھے ہوئے کپڑے زائد از ضروریات ہیں حتی کہ شمار ہوں حرمان الزکوة سے اور وجوب صدقہ فطر سے؟
577 مناظرمیں
طالب علم ہوں اور چائنا میں پڑھتاہوں۔ میرا سوال یہ ہے کہ ہماری یونیورسٹی میں
مسلم بچوں کی تعداد کچھ سو تک ہے۔ اور ہم نے اپنی یونیورسٹی میں ایک چھوٹی مسجد
بنائی ہے تقریباً ایک سال سے ہم لڑکے اپنی یونیورسٹی میں جمعہ کی نماز پڑھتے ہیں۔
جن میں لڑکوں کی تعداد تیس سے پینتیس تک ہوتی ہے اور کچھ لڑکے شہر والی جامع مسجد
جاتے ہیں جو ہمارے یونیورسٹی سے بارہ سے پندرہ کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے۔ بس سے جانے
میں چالیس منٹ لگتا ہے ہمیں ٹرانسپورٹ کا کوئی مسئلہ نہیں۔ او ریونیورسٹی کی طرف
سے بھی کوئی روکاوٹ نہیں کوئی پریشانی نہیں۔ہاں کچھ لڑکوں کی کلاسیں ہوتی ہیں وہ
بھی جمعہ کے آدھے گھنٹے بعد۔ تو کیا اس صورت میں ہم جمعہ کی نماز یونیورسٹی میں
پڑھ سکتے ہیں یا شہرکی جامع مسجد جائیں؟ کیا اس صورت میں یونیورسٹی میں ہماری جمعہ
نماز ہوتی ہے یانہیں؟ آپ کے جواب کا انتظار ہے۔