عبادات >> جمعہ و عیدین
سوال نمبر: 68355
جواب نمبر: 6835501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 928-930/Sd=11/1437 عید الفدر کے دن فرض نمازوں کے بعد تکبیر تشریق مشروع اور ثابت نہیں ہے، نہ سرا اور نہ جہراً۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
جمعہ
میں کتنی سنت موکدہ ہیں اور وہ کیسے ادا کی جائیں گی؟
اگر
عید جمعہ کے دن ہے تو کیا جمعہ کی نماز فرض ہے یا نہیں؟ (۲)چونکہ میں کناڈا میں
رہتا ہوں اور میرا مالک ہمیشہ میرے اوپر جمعہ کے لیے اعتراض کرتا ہے کیوں کہ جب
میں جمعہ کی نماز کے لیے جاتا ہوں تو کبھی امام صاحب زیادہ وقت لیتے ہیں اور مجھ
کو کام پر واپس ہونے میں تاخیر ہوجاتی ہے ۔ اب وہ میرے پیچھے پڑا ہے کہ یاتو میں
اس کو چھوڑ دوں یا نوکری چھوڑ دوں؟ اس کا بہترین حل کیا ہے جو کہ میں اختیار
کرسکتاہوں؟
بوجہ مجبوری نماز جمعہ كی ایك سے زائد بار جماعت كرنا؟
4477 مناظرمیں
طالب علم ہوں اور چائنا میں پڑھتاہوں۔ میرا سوال یہ ہے کہ ہماری یونیورسٹی میں
مسلم بچوں کی تعداد کچھ سو تک ہے۔ اور ہم نے اپنی یونیورسٹی میں ایک چھوٹی مسجد
بنائی ہے تقریباً ایک سال سے ہم لڑکے اپنی یونیورسٹی میں جمعہ کی نماز پڑھتے ہیں۔
جن میں لڑکوں کی تعداد تیس سے پینتیس تک ہوتی ہے اور کچھ لڑکے شہر والی جامع مسجد
جاتے ہیں جو ہمارے یونیورسٹی سے بارہ سے پندرہ کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے۔ بس سے جانے
میں چالیس منٹ لگتا ہے ہمیں ٹرانسپورٹ کا کوئی مسئلہ نہیں۔ او ریونیورسٹی کی طرف
سے بھی کوئی روکاوٹ نہیں کوئی پریشانی نہیں۔ہاں کچھ لڑکوں کی کلاسیں ہوتی ہیں وہ
بھی جمعہ کے آدھے گھنٹے بعد۔ تو کیا اس صورت میں ہم جمعہ کی نماز یونیورسٹی میں
پڑھ سکتے ہیں یا شہرکی جامع مسجد جائیں؟ کیا اس صورت میں یونیورسٹی میں ہماری جمعہ
نماز ہوتی ہے یانہیں؟ آپ کے جواب کا انتظار ہے۔
ہدیہ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں حضرت ابو سعید رضی اللہ تعالی عنہ سے منقول ہے کہ انھوں نے گیہوں یا جو یا کھجور یا پنیر یا کشمش وغیرہ کو فطرہ میں دینے کا اختیار دیا ہے۔ کیا صرف گیہوں کا فطرہ دے کرکے ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات کی خلاف ورزی نہیں کررہے ہیں؟ دوسروں کی رائے کو زیادہ وزن نہیں ے رہے ہیں اوراس طرح کر کے ہم غریبوں کا فائدہ کم کرتے ہیں؟ کیوں کہ مالداروں کو زیادہ مہنگی چیز کا فطرہ کے لیے اختیار کرنا چاہیے کیوں کہ وہ لوگ اس کو برداشت کرسکتے ہیں اورغریب لوگ سستی اشیاء اختیار کرسکتے ہیں۔ (۲) اس وجہ سے کیا ہمیں ہر سال ان فطروں کی اشیاء کی قیمتوں کا اعلان نہیں کرنا چاہیے؟ (۳)مالدار لوگوں کو قسم کا کفارہ ان کی طاقت کے حساب سے ادا کرنا چاہیے اور اگر وہ اس کو کم درجہ کو اختیار کرتے ہیں تو ان کاکفارہ قبول نہیں کرنا چاہیے اورمسکینوں کو کھانا دیتے وقت ان کو اپنے گھر اور فیملی کے معیارکے مطابق دینا چاہیے۔ اس اصول کے مطابق مالداروں کا فطرہ قیمتی اشیاء سے ہونا چاہیے۔ برائے کرم صحیح صورت حال بتائیں اور آیا ہمیں ان اشیاء سے مکمل صاع دینا چاہیے یا نصف صاع؟ ہمیں فطرہ کے بارے میں صحیح حکم بتائیں جیسا کہ اللہ ہم سے چاہتا ہے۔
3232 مناظر