• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 66577

    عنوان: جمعہ كے بعد كی سنتیں كس طرح پڑھیں

    سوال: جمعہ کی نماز میں ہم چار سنت دو رکعت فرض سے پہلے پڑھتے ہیں اور چار رکعت بعد میں جو ہم بعد میں چار رکعت سنت ادا کرتے ہیں وہ چار رکعت کیسے ادا کریں؟ سنت کی طرح یا پھر چار فرض کی طرح؟ آپ مجھے دلائل یا کوئی حدیث کی کتاب کے بارے میں تو اپنے بریلوی دوست کو بتا سکوں صحیح محمدی طریقہ ؟

    جواب نمبر: 66577

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 984-984/M=10/1437

    جمعہ کی فرض نماز کے بعد والی چار رکعت نماز ادا کرنے کا وہی طریقہ ہے جو جمعہ سے پہلے والی چار رکعت نماز کا ہے یعنی سنت کی طرح ادا کریں گے، ایک سلام کے ساتھ چار رکعت پڑھیں گے اور ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے ساتھ کوئی سورت ملائیں گے اور بقیہ چیزیں جیسے رکوع، سجدہ، قعدہ وغیرہ نماز میں کرتے ہیں وہ سب یہاں بھی کریں گے۔ حدیث میں ہے: من کان منکم مصلیاً بعد الجمعة فلیصل اربعاً․ (ترمذی شریف)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند