• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 62588

    عنوان: کیا جیل میں قیدی جمعہ پڑھ سکتے ہیں؟؟

    سوال: جیل میں قیدی جمعہ پڑھ سکتے ہیں جبکہ امام بھی قیدی ہو جیل میں مذہبی قیدیوں کو مخصوص چکیوں میں رکھا جاتا ہے اور وہاں عام پولیس ملازمین بھی نہیں آسکتے اور چکیوں سے کچھ دیر کے لئے ٹہلنے کے لیے کھولا جاتا ہے ۔

    جواب نمبر: 62588

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 154-158/L=2/1437-U اگر وہ جیل شہر یا فنائے شہر میں واقع ہے اور اس جیل کے تمام افراد کو اس جگہ آکر جمعہ پڑھنے کی اجازت ہو تو مقتدیوں کے لیے جیل میں بھی جمعہ کی نماز باجماعت پڑھنا جائز ہوگا، انتظامی مصلحت سے باہر کے لوگوں کے داخلہ کا ممنوع ہونا مانع نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند