• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 611702

    عنوان:

    سفر میں عید كی نماز كا حكم

    سوال:

    سوال : عید کے روز اگر سفر میں ہوں تو عید کی نماز پڑھنی ہے یا نہیں؟ ہم کچھ دوست تقریبا ا٠ افراد، کیا سفر شرعی میں عید کی نماز ادا کر سکتے ہیں؟ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 611702

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1085-815/M=09/1443

     مسافر شرعی پر عیدین كی نماز واجب نہیں ہے۔ لیكن اگر موقع ہو اور شرائط كی رعایت كے ساتھ پڑھنا ممكن ہو تو ضرور پڑھنی چاہئے‏۔ دس (10) افراد‏، سفر میں اگر ایسی جگہ ہیں جہاں جواز جمعہ كے شرائط پائے جاتے ہیں تو وہ عید كی نماز ادا كرسكتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند