عبادات >> جمعہ و عیدین
سوال نمبر: 611646
سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے حق ذیل میں دیئے گئے مسئلے کے بارے میں۔ کیا یہ بات درست ہے کہ جامع مسجد میں اگر نماز کی جگہ خالی رہتی ہے تو گاؤں کی دوسری مسجد میں جمعہ پڑھنا درست نہیں ہے؟ جامع مسجد بھرنے سے پہلے گاؤں کی دوسری مسجد میں جمعہ نہیں ہوتا؟ جزاک اللّہ
جواب نمبر: 611646
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1082-807/M=09/1443
جو گاؤں قریہ كبیرہ ہے جہاں جواز جمعہ كے شرائط پائے جاتے ہیں وہاں متعدد مسجدوں میں جمعہ قائم كیا جاسكتا ہے، اور وہاں كی جامع مسجد بھرنے سے پہلے اس گاؤں كی دوسری مسجد میں نماز جمعہ پڑھی جاسكتی ہے، لیكن جب كہ جامع مسجد میں جگہ خالی رہتی ہے تو دوسری مسجد میں بلاضرورت جمعہ قائم كرنا بہتر نہیں، اچھا یہ ہے كہ جمعہ ایك ہی جامع مسجد میں قائم كیا جائے تاكہ مسلمانوں كی اجتماعیت و شان و شوكت كا خوب مظاہرہ ہو۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند