• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 610189

    عنوان:

    صحت جمعہ كی شرائط نہ پائے جانے كی صورت میں جمعہ پڑھنے سے ظہر کی نماز ذمے سے ساقط ہوگی یا نہیں؟

    سوال:

    سوال : عرض یہ ہے کہ ایک شخص امارات کے اندر امامت کے فرائض انجام دے رہا ہے، جوکہ مسلکاًحنفی ہے، اور امامت کے لئے اس کو ایسی جگہ ملی ہے، جو کہ مصر، فناءمصر وغیرہ کی شرطوں سے خالی ہے، وہ ایسا علاقہ ہے جو کہ صحرائی میدان میں واقع ہے، وہاں تقریبا ساٹھ ملازم ہیں، جوکہ مختلف ممالک سے ہیں، اور مسلکاً بھی مختلف ہیں، وہاں ایک چھوٹی سی مسجد ہے، جس میں جمعہ کا بھی قیام ہوتا ہے، تقریباً چالیس سےپچاس نمازی رہتے ہیں، آیا اس مسجد میں جمعہ کا قیام درست ہے یا نہیں؟اور امام جوکہ مسلکاً حنفی ہے اور انتظامیہ کی طرف سے مامور ہے، اس کے لئے جمعہ پڑھانا مجبوری ہے، اب آیا اس کے لیے جمعہ پڑھانے کے بعد ظہر پڑھنا ضروری ہے یا نہیں؟ براہ کرم مفصل اور مدلل جواب تحریر فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 610189

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 841-632/D=08/1443

     حنفیہ كے نزدیك جس جگہ جمعہ درست نہیں وہاں ظہر كی نماز باجماعت ادا كی جائے‏۔ جمعہ پڑھنے سے وہاں فریضہٴ ظہر ذمہ سے ساقط نہیں ہوگا‏۔ فتاوی شامی میں ہے: لو صلّوا في القرى لزمهم أداء الظهر. (الدر مع الرد: 5/9، فرفور)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند