• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 609231

    عنوان:

    جمعہ کی نماز کس مسجد میں پڑھنا افضل ہے ؟

    سوال:

    سوال : جمعہ کی نماز کہا افضل ہے اسکے بعد کہاں؟ اگر کسی شہر کی جامع مسجد کے علاوہ ایک مسجد میں سب سے جلدی جمعہ کی نماز ہوتی ہو اور بغیر عذر کے لوگ صرف جلدی فارغ ہونے کے لئے اپنے محلّہ کی مسجد کو چھوڑ کر وہاں جا کر جلدی نماز پڑھ کرجلدی فارغ ہو جائے جس کی وجہ سے دوسرے محلّہ کی مسجدوں میں مصلّی کم ہو ایسا کرنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 609231

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 688-654/M=08/1443

     جمعہ كے دن محلہ كی مسجد بند ركھ كر جمعہ كی نماز جامع مسجد میں پڑھنا افضل ہے‏، بلاعذر محلہ در محلہ نماز جمعہ پڑھنے میں شرعی مصلحت اور مقصد فوت ہوجاتا ہے؛ البتہ ضرورت اور عذر كی صورت میں دیگر مساجد میں جمعہ كا انتظام كیا جاسكتا ہے‏، اگر كسی شہر میں متعدد مساجد میں جمعہ كی نماز ہوتی ہوتو جامع مسجد میں جمعہ كی نماز پڑھنا افضل ہے پھر اپنے محلے كی مسجد میں‏، چونكہ اپنے محلے كی مسجد كا حق ہوتا ہے۔ بلاضرورت مذكورہ بالا دونوں مسجدوں كے علاوہ میں نماز پڑھنا خلاف اولیٰ ہے۔ أشار المصنف إلى أن المساجد تغلق يوم الجمعة إلا الجامع لئلا يجتمع فيها جماعة كذا في السراج الوهاج. (البحر الرائق: 2/269، كتاب الصلاة / باب صلاة الجمعة، ط: دارالكتب العلمية) لو لم يكن لمسجد منزله مؤذن فإنه يذهب إليه ويؤذن فيه ويصلى ولو كان وحده لأن له حقا عليه فيؤديه. (شامي زكريا: 2/433، باب ما يفسد الصلاة / مطلب في أحكام المساجد).


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند