• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 607789

    عنوان: شہر قصبہ یا ایسا بڑا گاوٴں جو مثل قصبہ یا شہر کے معلوم ہو وہاں جمعہ کی نماز پڑھنا واجب ہے

    سوال:

    سوال : ہمارے گاؤں "مجادر"MAJADAR کی نوعیت یہ ہے کہ اس کی آبادی تقریباً بارہ ہزار ہے ، چار مساجد ہیں، تقریباً سو ۰۰۱ دکانیں ہیں، تمام روز مرہ کی ضروریات آسانی سے پوری ہوتی ہیں، ڈاک خانہ اور ایک بینک کی چھوٹی شاخ بھی ہے ، کیا ہمارے گاؤں میں جمعہ واجب ہے ؟ گاؤں کے کئی علماء کرام اس کے بارے میں بہت پریشان ہیں، بلکہ باہر سے آنے والے اکابر مہمان بھی یہاں جمعہ نہ ہونے پر افسوس اور تنبیہ کرتے ہیں، لیکن قریبی دار الإفتاء کی طرف سے عدم وجوب کا فتویٰ ملنے کی وجہ سے اب تک جمعہ نہیں شروع ہوا، اس صورت حال میں ہمیں کیا کرنا چاہیے ؟

    جواب نمبر: 607789

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 463-348/D=05/1443

     شہر قصبہ یا ایسا بڑا گاوٴں جو مثل قصبہ یا شہر کے معلوم ہو وہاں جمعہ کی نماز پڑھنا واجب ہے۔ بارہ ہزار کی آبادی بظاہر قصبہ یا بڑے گاوٴں کے برابر ہے لیکن شہریت کے اور آثار مشاہدہ اور معاینہ کے بعد معلوم ہوسکیں گے اس لیے علاقہ کے معتبر دارالافتاء کی طرف رجوع کریں یا علاقہ کے دو معتبر مفتیان کرام سے معاینہ کرالیں یہ حضرات جو حکم شرعی بتائیں اس کے مطابق عمل کیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند