• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 606566

    عنوان:

    لاک ڈاوٴن میں نئی جگہ پر شروع کی گئی نماز جمعہ، مستقل طور پر پڑھی جاسکتی ہے کیا؟

    سوال:

    لاک ڈاؤن میں ایک جگہ پر جمعہ پڑھی گئی تھی پِھر اس جگہ کو مسجد کے نام پر وقف کر دیا گیا ہے اور اب اس میں جمعہ ہوتی ہے تو کیا وہاں جمعہ درست ہے وہاں دو مسجدیں اور ہیں اور ان دونوں میں بھی جمعہ کی نماز ہوتی ہے ۔براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 606566

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 186-129/M=03/1443

     لاک ڈاوٴن میں جس مقام پر نماز جمعہ پڑھی گئی تھی (جس کو بعد میں مسجد کے نام پر وقف کردیا گیا) اگر وہ شہر یا قصبہ یا بڑے گاوٴں میں داخل ہے جہاں جواز جمعہ کے شرائط پائے جاتے ہیں تو اس جگہ پر نماز جمعہ قائم کرنا درست ہے؛ البتہ وہاں دو مسجدیں جب موجود ہیں اور جگہ کی تنگی کا عذر نہیں ہے تو اچھا یہ ہے کہ جمعہ صرف ایک جگہ بڑی جامع مسجد میں قائم ہو تاکہ مسلمانوں کی اجتماعیت اور شان و شوکت کا مظاہرہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند