• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 605746

    عنوان:

    جمعہ کے دن خطبہ کی اذان كس جگہ كھڑے ہوكر دی جائے؟

    سوال:

    عموماً مسجد میں آذان سب سے پہلی صف سے آگے ممبر کے ساتھ والی جگہ یا مربع میں دی جاتی ہے اگر کوئی مؤذن بلاجواز اذان سب سے آخری سف میں کھڑا ہو کر دے تو کیا اس میں کوئی ممانعت ہے؟

    جواب نمبر: 605746

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1265-826/B=12/1442

     اذان مسجد کے اندر یا مسجد کے باہر جہاں چاہے پڑھی جاسکتی ہے؛ البتہ بہتر یہ ہے کہ اذان مسجد سے باہر اور اونچی جگہ پر دینی چاہئے۔ اور جمعہ کے دن خطبہ کی اذان امام کے سامنے منبر کے قریب دینی چاہئے۔ صف کے اخیر میں اذان دینا صحیح حدیث سے ثابت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند