• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 604524

    عنوان:

    ”قریہ صغیرہ“جہاں جمعہ کے شرائط نہیں پائے جاتے اس گاوٴں والوں پر جمعہ اور عیدین کی نماز واجب نہیں

    سوال:

    ایک چھوٹا سا گاوں ہے ، جہاں جمع و عید کی شرائط نہیں پای جاتی یہاں برسوں سے جمع نہیں ہوتی بلکہ عیدین چالو ہے، عیدین بند کرنے سے فتنے کا بڑا اندیشہ ہے، اس صورتحال میں ہم لوگ کیا کریں، کیا فتنے کے ڈر سے اس کو چالو رکھیں یا بند کردیں، اگر چالو رکہیں تو کس نیت سے پڑہیں؟ براہے کرم جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع دیں۔

    جواب نمبر: 604524

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 973-630/B=10/1442

     ”قریہ صغیرہ“ یعنی چھوٹے گاوٴں میں جہاں جمعہ کے شرائط نہیں پائے جاتے ہیں اس گاوٴں والوں پر جمعہ اور عیدین کی نماز واجب نہیں۔ جمعہ کی جگہ انھیں ظہر باجماعت پڑھنی چاہئے۔ اور عیدین کی نماز کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ اگر وہاں عیدین کی نماز پڑھیں گے تو وہ نفل ہوگی اور نفل نماز جماعت کے ساتھ پڑھنا مکروہ ہے۔ گاوٴں والوں کو سمجھائیں کہ چھوٹے گاوٴں میں جمعہ اور عید نہیں ہے۔ عید کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھ کر اپنی نماز مکروہ نہ بنائیں۔ اگر مان جائیں تو بہتر ہے اور نہ مانیں تو انھیں ان کے حال پر چھوڑدیں، لڑائی جھگڑا نہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند