• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 604027

    عنوان:

    تجارت کی غرض سے نمازِ جمعہ دیر سے پڑھنا 

    سوال:

    میرا سوال ہے کہ کیا تجارت کی غرض سے نمازِ جمعہ دیر سے پڑھنا دُرست ہے ؟ مطلب کوئی دکان ہے جس کو دو لوگ چلاتے ہیں اسمیں سے ایک بندہ ایک بجے نمازِ جمعہ ادا کرے اور دوسرا بندہ دوسرے علاقے کی مسجد میں دو بجے نماز جمعہ ادا کرے ؟ اس کے بارے میں کیا حکم ہے جبکہ اذان کے بعد نماز کے لیے آنے کا حکم ہے ؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ خیرا

    جواب نمبر: 604027

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:811-707/L=9/1442

     اگر مذکورہ بالا طریقے کے مطابق دونوں ملازم الگ الگ مسجدوں میں نماز ادا کرلیں اور دوکان کھلی رہے تو اس کو ناجائز نہیں کہیں گے ؛ تاہم اگر محلہ کی اذانِ اول کے بعد دوکان بند کردی جائے تاکہ غافل قسم کے لوگوں کو اس سے غلط فہمی نہ ہو تو یہ بہتر ہوگا۔(مستفاد: فتاوی رحیمیہ :۶/ ۸۲ط: دارالاشاعت کراچی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند