• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 6020

    عنوان:

    نماز جمعہ کے خطبہ کے وقت چندہ کرنا جائز ہے یا نہیں؟(۲) اورنمازکے بعد اجتماعی دعا کے بارے میں تحریری فتوی ارسال کردیں۔

    سوال:

    نماز جمعہ کے خطبہ کے وقت چندہ کرنا جائز ہے یا نہیں؟(۲) اورنمازکے بعد اجتماعی دعا کے بارے میں تحریری فتوی ارسال کردیں۔

    جواب نمبر: 6020

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1052=000/ ھ

    (۱) خطبہ کے دوران چندہ کرنا جائز نہیں۔

    (۲) بعد سلام فرضِ دعاء کی ترغیب حدیث شریف سے ثابت ہے اور یہ ترغیب امام و مقتدی سب کو شامل ہے پس اس وقت دعاء مانگنا مستحب ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند