• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 601732

    عنوان:

    جمعہ كے فرائض كے بعد كی دو سنتیں مؤكدہ ہیں یا غیر مؤكدہ؟

    سوال:

    جمعہ کے فرائض کے بعد کی 4 سنتوں بعد کی 2 سنت مؤکدہ ہیں یا غیر مؤکدہ

    جواب نمبر: 601732

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 414-300/H=05/1442

     چار رکعت سنت موٴکدہ ہیں اور ایک قول کے مطابق چار کے بعد دو مزید سنت موٴکدہ ہیں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے بعد والی دو سنتوں کا موٴکدہ ہونا مروی ہے چار رکعت سنت کے بعد بہتر یہ ہے کہ دو رکعت سنت اور اداء کرلی جائیں ۔ الحلبی الکبیر وغیرہ میں اسی طرح ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند