عبادات >> جمعہ و عیدین
سوال نمبر: 601633
جس مائك سے اذان ہوتی ہے اسی مائك سے خطبہ ونماز پڑھانا؟
میرا سوال ہے کہ مسجد میں جس میک سے اذان ہوتی ہے کیا اسی میک سے خطبہ اور نماز پڑھ سکتے ہیں کیا ایسا کرنا درست ہے؟
جواب نمبر: 601633
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:302-210/N=5/1442
جی ہاں! اگرجمعہ میں مجمع مسجد کے باہر بھی ہو اور اندرونِ مسجد والے مائیک سے باہر کے مجمع تک آواز پہنچنا مشکل ہو تو ایسی صورت میں ذان کے مائیک کی آواز حسب ضرورت ہلکی کرکے اُس سے خطبہ اور نماز جمعہ ادا کرسکتے ہیں۔ اور اگر ضرورت نہ ہو تو خطبہ یا نماز جمعہ میں اذان والا مائیک استعمال کرنا کراہت سے خالی نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند