عبادات >> جمعہ و عیدین
سوال نمبر: 601288
ایک مسجد میں جمعہ وعیدین کی دوجماعتیں كرنے كا حكم؟
(۱) ہماری مسجد میں جگہ کی قلت کی وجہ سے جمعہ میں دو اور عیدین تین جماعتیں ہوتی ہیں چونکہ غیر مسلموں کا علاقہ ہے اس لئے کسی میدان وغیرہ کی اجازت بھی نہیں مل پاتی تو کیا ایسا کرنا صحیح ہے؟ 2 مسجد میں جمعہ و عیدین کی دو یا دو سے زائد جماعتوں کے منعقد کرنے کے شرعی طریقہ کی رہنمائی فرمائیں مہربانی ہوگی۔
جواب نمبر: 601288
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:265-228/sn=5/1442
ایک مسجد میں ایک سے زائد جمعہ یا عید کی نماز شرعا مکروہ ہے ؛ اس لیے یہ طریقہ واجب الترک ہے ، جگہ تنگ ہو تو کسی ہال یا بڑے احاطہ وغیرہ میں نمازوں کا بندوبست کیا جائے ، واضح رہے کہ اگر زیادہ لوگ جمع ہونے کی جگہ دستیاب نہ ہو تو متعدد جماعتیں بھی کی جا سکتی ہیں ۔
ویکرہ تکرار الجماعة بأذان وإقامة فی مسجد محلة لا فی مسجد طریق أو مسجد لا إمام لہ ولا مؤذن إلخ(الدر المختار و رد المحتار) 2/ 288، باب الإمامة ، ط: مکتبة زکریا، دیوبند)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند