• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 601283

    عنوان:

    جمعہ کی دو جماعت کی شکل میں دوسرے خطبہ کے لئے اذان وتکبیر کا حکم

    سوال:

    مسئلہ یہ ہے کہ اگر کسی مسجد میں جمعے کی دوسری جماعت ہو رہی ہے تو کیا دوسرے خطبے کے لئے آذان دی جائے گی یا نہیں؟ اور دوسری جماعت کے لئے تکبیر تحریمہ ہوگی یا نہیں ؟

    جواب نمبر: 601283

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:267-267/SN=5/1442

     اذان خطبہ ہر جماعتِ جمعہ کے لیے مسنون ہے ، اسی طرح تکبیرِ تحریمہ بھی ہر جماعت کے لئے ضروری ہے ؛ باقی یہ بات معلوم رہے کہ ایک مسجد میں ایک سے زائد جمعہ یا عید کی نماز شرعا مکروہ ہے ؛ اس لیے یہ طریقہ واجب الترک ہے ، جگہ تنگ ہو تو کسی ہال یا بڑے احاطہ وغیرہ میں نمازکا بندوبست کیا جائے، واضح رہے کہ اگر زیادہ لوگ جمع ہونے کی جگہ دستیاب نہ ہو تو متعدد جماعتیں بھی کی جاسکتی ہیں ۔

    ویکرہ تکرار الجماعة بأذان وإقامة فی مسجد محلة لا فی مسجد طریق أو مسجد لا إمام لہ ولا مؤذن إلخ (الدر المختار و رد المحتار) 2/ 288، باب الإمامة ، ط: مکتبة زکریا، دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند