• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 601158

    عنوان: کیا دفتر میں جمعہ کی نماز جائز ہوگی ؟

    سوال:

    ہمارے دفتر میں 200 کے لگ بگ سٹاف ہے جس کے لئے دفتر میں کوئی مسجد نہیں ہے اور دفتر سے ملحقہ مسجد آرمی والوں کی ہے جس کو کورونہ کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے ۔ جناب محترم ہمارے دفتر میں ایک جگہ مختص کرکے صرف ظہر کی نماز ادا کیجاتی ہے اور آج کل دن چھوٹے ہوگئے ہیں تو عصر کی بھی ادا کی جاتی ہے ۔ ہفتہ میں 5 دن حاضری اور 2 دن مکمل دفتر بند ہوتا ہے ۔

    سوال یہ ہے کہ درجہ بالا صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہمارے اس دفتر میں جمعہ کی نماز جائز ہوگی اور کیا جمعہ کی شرائط پر پورا اترتا ہے ؟ جبکہ آس پاس 1 سے 2 کلومیٹر تک بڑی بڑی مساجد موجود ہیں۔

    جواب نمبر: 601158

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 200-155/D=4/1442

     جمعہ کی نماز کی بڑی فضیلت اور اہمیت ہے لہٰذا بہتر یہی ہے کہ آس پاس جو بڑی مساجد موجود ہیں وہاں جاکر کم از کم خطبہ جمعہ سنیں اور فرض نماز جمعہ پڑھا کریں۔ سنتیں آفس میں آکر پڑھ لیں۔ موجودہ حالات میں آپ کے دفتر میں جمعہ کی صحت کے سلسلے میں مقامی مفتیان کرام کی طرف رجوع کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند