عبادات >> جمعہ و عیدین
سوال نمبر: 59131
جواب نمبر: 5913101-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 922-943/L=7/1436-U نمازِ جمعہ کی ۱۲/ رکعات ہیں، ۴/ رکعت سنت موٴکدہ قبل از جمعہ دو رکعت فرض ۴/ رکعت سنت موٴکدہ بعد الجمعہ ۲/ رکعت سنت غیرموٴکدہ بعض کتابوں میں دو رکعت غیر موٴکدہ کے بعد دو رکعت نفل کا بھی ذکر ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کیا
غیر اسلامی ملکوں میں جمعہ واجب نہیں ہوتی؟ (۲) کیا کسی ملک کے غیر
اسلامی ہونے کی بنیاد پر میاں بیوی کے آپس کی نکاح ٹوٹ جاتی ہے؟
ہندوستان كی جیلوں میں جو مسلمان قیدی ہے ان پر جمعہ واجب ہےیا نہیں؟
764 مناظرجمعہ کی جماعت ثانیہ وثالثہ كا حكم؟
179 مناظرکیا زندہ انسان کے نام کا عمرہ ہوسکتا ہے؟ اگر ہاں، تو میرا ایکچچازاد سعودی میں رہتا ہے، کیا وہ میرے نام کا عمرہ کرسکتاہے؟ اور اس کا کیاطریقہ ہے، کیا اس کے سفر یا عمرہ کے دوران جو اخراجات آئیں گے وہ میں اسے بھجواؤں؟ (۲) ایک چیز کی طرف آپ کی توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ آپ کی جو خواب والی کیٹاگری ہے اس میں ہر دوسرے شخص یا سوالی کا یہ خواب ہوتا ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کو خواب میں آئے ہیں، میرا بالکل بھی خیال نہیں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا کسی عام آدمی کے خواب میں آنا اتنا آسان یا ممکن ہے۔ میری گذارش ہے کہ آپ لوگوں کو یہ بات سمجھائیں کہ اگر کسی کو کوئی بزرگ ہستی خواب میں آتی ہے تو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نام نہ لے دیا کریں۔ (۳) اسلام میں خواص اور عام کا تصور کہاں تک ہے؟ بطور مثال کے ایک جگہ اجتماع ہوتو کیا وہاں پر کھانے کے وقت عام اور خواص کا کھانا الگ الگ ہوسکتا ہے؟ اگر ہاں، تو کیا اس سے تفریق نہیں آتی؟ کسی آیت یا حدیث سے بھی حوالہ دیں۔
785 مناظرجمعہ میں چندہ کرنا
1649 مناظر