• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 58601

    عنوان: خطبہ کے دوران چندہ جمع كرنا

    سوال: (۱) آج کل میں مسجد میں ایک عجیب عمل دیکھتا ہوں کہ جمعہ کے خطبہ کے دوران چندہ جمع کیا جاتاہے، میں یہ بات بڑی مشہور مسجد میں بھی دیکھی ہے جہاں کوئی اس پر اعتراض نہیں کرتاہے۔میں اپنی محدود جانکاری کے مطابق یہ سمجھتاہوں کہ جب خطبہ کے دوران نماز پڑھنا اور تلاوت کرنا ممنوع ہے تو چندہ جمع کرنے کی اجازت کیوں کر ہوسکتی ہے؟جزاک اللہ ۔

    جواب نمبر: 58601

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 776-751/L=6/1436-U آپ نے جو سمجھا ہے وہ درست سمجھا ہے، خطبہ کے وقت ذکر، تلاوت وغیرہ سب کچھ چھوڑکر خطبہ کو بغور سننا واجب ہے، خطبہ کے وقت ایسا عمل کرنا جو خطبہ کے سننے میں مخل ہو مکروہ وممنوع ہے؛ اس لیے بوقت خطبہ چندہ کرنے سے احتراز ضروری ہے: قال في الدر المخترا: وکل ما حرم في الصلاة حرم فیہا أي في الخطبة ․․․ فیحرم أکل وشرب وکلام ولو تسبیحًا أو رد سلام أو أمر بمعروف بل یجب علیہ أن یستمع ویسکت (درمختار) وفي الشامي: ظاہرہ أنہ یکرہ الاشتغال بما یفوت السّماع وإن لم یکن کلامًا (شامي: ۳/۳۵)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند