• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 54700

    عنوان: میرا سوال یہ ہے کہ عید الفطر میں خوشی منانے کے کیااحکامات ہیں؟عیدی کی کیا حیثیت ہے؟ عیدی دینا رواج ہے یا شرع میں اس کی کوئی حیثیت ہے؟عیدی دینا جائز ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ عید الفطر میں خوشی منانے کے کیااحکامات ہیں؟عیدی کی کیا حیثیت ہے؟ عیدی دینا رواج ہے یا شرع میں اس کی کوئی حیثیت ہے؟عیدی دینا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 54700

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1319-1052/H=10/1435-U غسل کرنا، مسواک کرنا، اچھے کپڑے پہننا، عیدگاہ جاتے ہوئے راستہ میں سرا تکبیر پڑھنا، نماز عید اچھی طرح ادا کرنا، خطبہ بہت متوجہ ہوکر سننا، ایک راستہ سے جانا اور دوسرے راستہ سے واپس لوٹنا، یہ عید الفطر میں خوشی منانے کا طریقہ ہے اور بہتر ہے کہ نماز عید کو جانے سے قبل صدقہٴ فطر ادا کردے۔ ایک دوسرے کو عیدی لینے دینے کے جو مختلف انداز رائج ہیں وہ شریعت مطہرہ میں نہ فرض ہیں نہ واجب نہ سنت نہ مستحب، پس آدابِ ہدیہ کو ملحوظ رکھ کر ہو اور کسی قسم کا کوئی مفسدہ نہ ہوایک دوسرے کا دل خوش کرنے کی خاطر لین دین ہو تو کچھ مضائقہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند