• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 47809

    عنوان: عید کے دن دکان کھولنا اور تجارت کرنا کیسا ہے؟ ایک صاحب کہہ رہے تھے کہ عید کے دن دکان کھولنا مکروہ ہے؟

    سوال: عید کے دن دکان کھولنا اور تجارت کرنا کیسا ہے؟ ایک صاحب کہہ رہے تھے کہ عید کے دن دکان کھولنا مکروہ ہے؟

    جواب نمبر: 47809

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1229-1229/M=11/1434-U دیگر ایام کی طرح عید کے دن بھی دکان کھولنا اور تجارت کرنا جائز ہے، کراہت کی کوئی وجہ نہیں۔ جو صاحب عید کے دن دکان کھولنے کو مکروہ کہتے ہیں، ان سے اس کا حوالہ اور وجہ دریافت کیجیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند