عبادات >> جمعہ و عیدین
سوال نمبر: 4341
مجھے نماز جمعہ کی سنت موٴکدہ بتا دیں۔
مجھے نماز جمعہ کی سنت موٴکدہ بتا دیں۔
جواب نمبر: 434101-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 398=398/م
جمعہ کی فرض نماز سے قبل چار رکعت ایک سلام کے ساتھ اور فرض جمعہ کے بعد چھ رکعت سنت اس طرح ادا کریں کہ چار رکعت ایک سلام کے ساتھ پھر دو رکعت ایک سلام کے ساتھ پڑھیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
نمازیوں کو جمعہ کی نماز میں سمانے میں پریشانی ہوتی ہیکیوں کہ مسجد کی تعمیر چوبیس ہفتہ میں ہوگی۔ ہم نے اعلان کردیا ہے کہ نمازی لوگ دوسری مسجدوں میں چلے جائیں لیکن ان کو یہ گراں گزرتا ہے۔ کیا شریعت ہم کو اس بات کی اجازت دیتی ہے کہ ہم جمعہ کی دو جماعتیں ایک ہی عبادت ہال میں دو اماموں کے ساتھ ادا کریں۔ حوالہ عنایت فرماویں۔
3511 مناظراگر
کوئی شخص مسلسل تین ہفتہ تک نماز جمعہ نہیں پڑھتا ہے تو کیا یہ صحیح ہے کہ وہ
اسلام سے خود بخود نکل جاتا ہے؟ اور اگر نکل جاتا ہے تو اس کے نکاح کے بارے میں کیا
حکم ہے، کیا وہ بھی ٹوٹ جاتاہے؟ برائے کرم مجھے کوئی عمل بتائیں تاکہ وہ اسلام کی
طرف لوٹ جائے؟ نیز مجھے بتائیں کہ جمعہ کی نماز فرض ہے یا سنت ہے؟
رائپرتی ایک قصبہ ہے جوکہ منڈل(تحصیل بہی ہےاس سے تقریبا آدھا کلو
میٹرپر ایک بستی ہے جسکو نئ رائپرتی کہتے ہیں عرصے سےدونوں بستیوں کےمسلمان ایک ہی عیدگاہ میں نماز
عید ادا کیا کرتے تہے
مگرکچھ سال پہلےعیدگاہ میں کچھ لوگوں کےدرمیان کسی بات کولیکر بحث وتقرار ہو گیا تہا تب سے
دونوں بستیوں میں الگ الگ یعنی دوجگہوں پر عیدین کی نماز ادا کی جارہی ہیں حالانکہ نئ رائپرتی کہلانے
والا گاؤں رائپرتی کاہی
ایک محلہ ہے دونوں بستیوں کی جو مسجد ہوا کرتی تہی وہ مسجد دونوں بستیوں کےدرمیان میں ہے
یہ مسجد مغل بادشاہ اورنگزیب رحمت اللہ علیہ کی دور کی مسجد ہے جوکہ اب نئرائپرتی بستی کی مسبد ہوگئ
رائپرتی بستی والونے الگ
مسجد بنالی ہے رائپرتی میں مسلمانوں کی تعداد زیادہ ہے نئرائپرتی میں مسلم آبادی کم ہے
رائپرتی کی اسکول وکالج مسجد عالمگیری نئرائپرتی سے بالکل ملی ہوئ ہے یا یوں سمجھئے جیسے دارالعلوم دیوبند
اور وقف دارالعلوم دیوبند
مسئلہ یہ معلوم کرناہے کیا دونوں بستیون مین الگ الگ عیدگاہ بناکرنمازعیدپڑھ سکتے ہیں دونوں بستیوں میں نماز عید
ہوجائےگی دوسرا مسئلہ یہ
ہے کہ آندھراپردیس کےاکثر دہاتوں میں مسجدون مین جو محراب بنےہوتے ...
جمعہ میں نمازیوں کی صف گلی میں آنے سے اسکول کی بچیوں کا گلی میں کھڑی رہ کر انتظار کرنا
8634 مناظرجمعہ کی دو رکعت فرض نماز سے پہلے جو چاررکعت سنت پڑھی جاتی ہے اس کی نیت کیسے کی جائے گی؟ اور وہ ظہر کی سنت ہوگی یا جمعہ کی ہوگی؟ اور دو رکعت فرض کے بعد کتنی رکعت سنت پڑھی جائے گی؟ اوراس کی ترتیب کیا ہوگی؟ اورنیت جوکی جائے گی وہ ظہر کی سنت کی کی جائے گی یا اورکوئی؟ تفصیل کے ساتھ اور جلدی جواب دیں مہربانی ہوگی۔ (۲) زید کو دس سورتیں یاد ہیں لیکن وہ تہجد کی نماز اس طرح پڑھتا ہے کہ پہلی رکعت میں دس مرتبہ قل ہو اللہ پڑھتا ہے پھر دوسری رکعت میں نومرتبہ یہی سورت پڑھتا ہے،پھر سلام پھیر دیتا ہے۔ اس کے بعد پھر دو رکعت کی نیت کرتا ہے اور پہلی رکعت میں نو مرتبہ یہی سورت پڑھتاہے اور اس کے بعددوسری رکعت میں آٹھ مرتبہ یہی سورت پڑھتاہے، تو کیا ایسا کرنا اس کے لیے جائز ہے اور اس کی نماز ہوجاتی ہے؟ جلدی جواب دیں مہربانی ہوگی؟
13823 مناظرکسی معقول وجہ سے اگر کوئی شخص نماز جمعہ سے پہلے سنت ادا نہیں کرسکتا ہے تو اس کے بارے میں حنفی فقہاء کی کیا رائے ہے؟ کیا ان کو نماز جمعہ کے بعد ادا کرنا ضروری ہے؟ برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔
1471 مناظر