• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 43112

    عنوان: جمعہ كی اذانِ اول كے بعد خرید وفروخت مكروہ ہے

    سوال: جمعہ کے دن پہلی اذان کے بعد مسجد سے خارج حصے میں ٹوپی، تسبیح، بیچتا ہوں اور دوسری اذان کے بعد بند کرکے نماز کے بعد بیچتا ہوں، آیا میرا یہ بیچنا درست ہے کہ نہیں؟

    جواب نمبر: 43112

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 98-98/M=2/1434 جمعہ کی اذانِ اول کے بعد خرید وفروخت مکروہ ہے، آپ کو چاہیے کہ پہلی اذان پر بیچنا بند کردیں، ہاں نماز سے فارغ ہوکر بیچنے میں مضائقہ نہیں۔ وإذا أذن الموٴذنون الأذان الأول ترک الناس البیع والشراء وتوجہوا إلی الجمعة إلخ (ہدایہ: ۱/۱۷۱)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند