• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 42926

    عنوان: عیدین كی نماز كہاں پڑھی جائے

    سوال: عید کی نماز کے لئے کوئی جگہ طے نہیں ہے.شہر کی آبادی میں مسجد موجود ہے.اسکے باوجود ہم اپنے رہائشی محلے میں کثیر تعداد میں لوگ جمع ہوکر عید کی نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟برائیمہربانی تفصیل سے جواب دیں ۔ شکریہ

    جواب نمبر: 42926

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 55-43/N=2/1434 عید کی نماز عیدگاہ، مسجد یا مملوکہ ہال وغیرہ کہیں بھی ادا کی جاسکتی ہے، جائز ہے بشرطیکہ وہاں شرائط جمعہ پائے جاتے ہوں البتہ مسنون یہ ہے کہ عید کی نماز آبادی سے باہر عیدگاہ یا کسی میدان میں ادا کی جائے، اور اگر آپ کے یہاں کوئی عیدگاہ نہ ہو تو آپ سب لوگ مل کر عیدگاہ کا انتظام کریں اور جب تک انتظام نہ ہو سب لوگ کسی بڑی مسجد میں نماز عید ادا کریں، یہ اس سے بہتر ہے کہ ہرمحلہ کے لوگ اپنے اپنے محلہ میں الگ الگ ادا کریں کیونکہ اس میں وہ اجتماعیت نہ ہوگی جو سب لوگوں کے کسی ایک اور بڑی مسجد میں ادا کرنے میں ہوسکتی ہے، جب کہ جمعہ اور عیدین کی نمازوں میں زیادہ سے زیادہ اجتماعیت شرعاً مطلوب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند