• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 41347

    عنوان: اگر میں اپنے ملک سے ہٹ کر روزہ رکھوں تو نماز عید میں کیا کروں؟

    سوال: میرا سوال ان ملکوں میں نماز عید سے متعلق ہے جو باقی مسلمانوں کی نسبت تاخیرسے ادا کرتےہیں۔ کیا ان کے کے لئے افضل یہی ہے کہ وہ جماعت کے ساتھ نماز پڑھیں یا پھر انفرادی طور پر۔اور کیا یہ افضل ہے کہ باقی مسلمانوں کےساتھ دوسرے دن نماز پڑھیں یا افضل یہ ہے کہ اس دن کنارہ کشی اختیار کرے کیونکہ صخ عید کا دن نہیں ہے۔ میں جواب فوری طور پر چاہتاہوں،جس قدر آپ سے ممکن ہوسکے۔

    جواب نمبر: 41347

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 848-862/N=10/1433 محققین علماء کے نزدیک ممالک بعیدہ میں اختلاف مطالع معتبر ہے، اس لیے اگر کسی ملک بعید میں چاند کے عدم ثبوت کی وجہ سے دوسرے دن نماز عید ادا کی جائے تو وہ شرعاً صحیح ودرست ہے، تمام مسلمانوں کے ساتھ اسی دن عید کی نماز ادا کی جائے، وہاں کا کوئی مسلمان باشندہ نہ اس سے ایک دن پہلے عید کی نماز ادا کرے، بلکہ اکیلے عید کی نماز درست ہی نہیں اور نہ ہی دوسرے دن نماز عید میں جماعت المسلمین سے کنارہ کشی اختیار کرے۔ مذکورہ بالا جواب سے اگر آپ کو تسلی نہ ہو تو مزید وضاحت کے ساتھ سوال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند