• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 38705

    عنوان: خطبہٴ جمعہ خاموشی کے ساتھ بغور سننا چاہیے

    سوال: متحدہ عرب عمارات میں امام جمعہ کے خطبہء ثانی کے دوران مجموعی دعاء کراتے ہیں اور لوگ بآواز بلند آمین کہتے ہیں جبکہ حنفی مسلک میں تو دوران خطبہ سب کچھ ممنوع ہے آیا ہمیں کیا کرنا چاہٰیے؟ -قرآن کریم کی تلاوت کتنی مقدار میں روز کرنی چاہئے یعنی ایک کلام پاک کم سے کم کتنے دن میں ختم کرنا چاہئے؟ ازراہ کرم صحیح حدیث سے حوالہ کے ساتھ جواب ارسال کریں ۔ عین نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 38705

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 878-878/M=6/1433 (۱) خطبہٴ جمعہ خاموشی کے ساتھ بغور سننا چاہیے اور اس دوران زبان سے آمین وغیرہ نہ کہیں، ہاں دل میں کہہ سکتے ہیں۔ (۲) یومیہ تلاوتِ قرآن کی کوئی متعینہ مقدار احادیث میں وارد نہیں، سال میں کم سے کم دو ختم قرآن کرنا یہ قرآن کا حق ہے اس سے کمی میں اس کی حق تلفی ہے، اس سے زیادہ جتنا چاہے پڑھے یہ مستحسن ہے، جتنا زیادہ تلاوت کرے گا اتنا ہی اجر وثواب پائے گائے اور روز مرہ تلاوت کا معمول رکھنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند