• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 38143

    عنوان: کیا عید کی نماز کے بعد گلے ملنا بدعت ہے ؟

    سوال: کیا عید کی نماز کے بعد گلے ملنا بدعت ہے ؟

    جواب نمبر: 38143

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 625-539/B=5/1433 عید کی نماز کے بعد گلے ملنے کا رواج قرآن وحدیث، صحابہ وتابعین سے، ائمہ اربعہ سے کہیں سے بھی ثابت نہیں۔ یہ طریقہ روافض کا بتایا گیا ہے، پھر مصافحہ یا گلے ملنا اس کا موقعہ محل نماز کے بعد نہیں ہے بلکہ ملاقات کے وقت ہے۔ عام طور پر لوگ عید کی نماز کے بعد مصافحہ کرنے اور گلے ملنے کو ضروری سمجھتے ہیں، اسلام میں ایسا نہیں ہے۔ اس رواج کو ترک کرنا، عید کی خوشی کا اظہار صرف ”آپ کو عید مبارک ہو“ کہہ کر کردینا کافی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند