عبادات >> جمعہ و عیدین
سوال نمبر: 37302
جواب نمبر: 3730201-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب): 325=268-3/1433 جمعہ کا خطبہ صرف عربی زبان میں دینا مسنون ہے، عربی اور اردو دونوں زبانوں میں دینا مکروہ ہے، اور سنت کے خلاف ہے۔ اور خطبہ سے پہلے وعظ ممبر سے ہٹ کر کرسی پر بیٹھ کر یا کھڑے ہوکر کرنا چاہیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میرا
سوال یہ ہے کہ (۱)آب
صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے خطبہ کے وقت کیسے ڈنڈے کو استعمال کرتے تھے لکڑی کا یا
دوسری کسی چیز کا؟ اس ڈنڈے کی لمبائی کتنی ہوتی تھی؟ کیا وہ سیدھا ہوتا تھا آخرتک
یا ٹیڑھا بھی؟ ہمارے یہاں امام صاحب سیدھا ڈنڈا استعمال کرتے ہیں او راس ڈنڈے کی
نوک پر آدھے چاند جیسی دوسری لکڑی بھی فٹ رہتی ہے جس کے اوپر امام صاحب خطبہ کی
کتاب رکھتے ہیں، او رخطبہ پڑھتے ہیں۔ کیا یہ صحیح ہے؟ (۲)جمعہ کے دن کچھ لوگ مسجد
کے اندر عطر بیچتے ہیں، کاروبار کرتے ہیں، کیا یہ ٹھیک یا حلال ہے یا حرام ہے؟
کیا ثیاب بذلہ میں بھی صدقہ فطر واجب ہے جب وہ زائد از ضروریات ہوں؟ کتنی مقدار ہے کہ اس سے استعمال ہونے والے کپڑے زائد ہوں تووہ موجب صدقہ فطر اور موثر فی نصاب حرمان الزکوة ہو؟ اور کیا سردی کے لیے رکھے ہوئے کپڑے زائد از ضروریات ہیں حتی کہ شمار ہوں حرمان الزکوة سے اور وجوب صدقہ فطر سے؟
1593 مناظرایک بڑے گاؤں میں پرانی جامع مسجد میں نمازِ جمعہ كے بارے میں ؟
7102 مناظرجمعہ
مسجد کی کیا شرطیں ہیں اگر ہمارے شہر کی مسجد موجود ہے تو ہم یونیورسٹی میں نماز
پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ زیادہ تر لڑکے شہر کی مسجد جاتے ہیں۔
کیا جمعہ کا خطبہ عربی زبان کے علاوہ کسی اور زبان میں دیا جاسکتا ہے؟ (۲) جمعہ کے خطبہ کے دوران امام صاحب سے سوال وجواب ہوسکتے ہیں؟ (۳) کچھ لوگ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کی مثال دیتے ہیں کہ جمعہ کے خطبہ میں ان سے لوگوں نے سوال کیا تھاکہ پہلے یہ بتائیں کہ آپ نے جو کپڑے پہنے ہوئے ہیں وہ کہاں سے آئے؟ (۴)یہاں امریکہ میں بہت سی مساجد میں جمعہ کا خطبہ انگریزی میں ہوتا ہے۔ ایسی صورت میں کیا حکم ہے؟ ہماری جمعہ کی نماز ہوجائے گی؟
3537 مناظرمیرا
لڑکا ممبئی میں کام کرتاہے اور جہاں وہ کام کرتا ہے وہاں سے مسجد بہت دور ہے۔ اگر
وہ نماز جمعہ پڑھنے کے لیے جاتا ہے تو اس کو آنے اورجانے میں دو گھنٹوں سے زیادہ
لگ جاتاہے ۔ اس کا مالک بھی اس کو جمعہ کے لیے جانے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔ اس کے
بارے میں اسلامی حکم کیا ہے؟ کیا اس کو نوکری چھوڑ دینی چاہیے؟
جمعہ کی دو رکعت فرض نماز سے پہلے جو چاررکعت سنت پڑھی جاتی ہے اس کی نیت کیسے کی جائے گی؟ اور وہ ظہر کی سنت ہوگی یا جمعہ کی ہوگی؟ اور دو رکعت فرض کے بعد کتنی رکعت سنت پڑھی جائے گی؟ اوراس کی ترتیب کیا ہوگی؟ اورنیت جوکی جائے گی وہ ظہر کی سنت کی کی جائے گی یا اورکوئی؟ تفصیل کے ساتھ اور جلدی جواب دیں مہربانی ہوگی۔ (۲) زید کو دس سورتیں یاد ہیں لیکن وہ تہجد کی نماز اس طرح پڑھتا ہے کہ پہلی رکعت میں دس مرتبہ قل ہو اللہ پڑھتا ہے پھر دوسری رکعت میں نومرتبہ یہی سورت پڑھتا ہے،پھر سلام پھیر دیتا ہے۔ اس کے بعد پھر دو رکعت کی نیت کرتا ہے اور پہلی رکعت میں نو مرتبہ یہی سورت پڑھتاہے اور اس کے بعددوسری رکعت میں آٹھ مرتبہ یہی سورت پڑھتاہے، تو کیا ایسا کرنا اس کے لیے جائز ہے اور اس کی نماز ہوجاتی ہے؟ جلدی جواب دیں مہربانی ہوگی؟
13842 مناظر