• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 35672

    عنوان: عید کی نماز گرونڈ میں

    سوال: کیا عید کی نماز گراوٴنڈ میں پڑھنا ضروری ہے؟حالاں کہ گراوٴنڈ کے ساتھ جو مسجد ہے اس کی کیپیسیٹی بہت ہے اور وہ بھی فل نہیں ہوتی اس صورت میں کیا حکم ہے؟ نماز مسجد میں پڑھی جائے یا گراوٴنڈ میں؟

    جواب نمبر: 35672

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 2041=1650-1/1433 عیدین کی نماز پڑھنے کے لیے عید گاہ جانا سنت موٴکدہ ہے، البتہ جو لوگ بوڑھے ضعیف بیمار ہیں، انھیں اپنے محلہ کی مسجد میں نماز عید پڑھ لینے کی اجازت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند