• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 33213

    عنوان: ہم جاننا چاہتے ہیں کہ کیا ہم جمعہ کے دن مبارک بادی دے سکتے ہیں، مثلاً ’’جمعہ مبارک‘‘ اور مصافحہ کرسکتے ہیں جیسے عید کے ایا م میں کرتے ہیں، کہیں یہ بدعت میں شامل تو نہیں؟ براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔

    سوال: ہم جاننا چاہتے ہیں کہ کیا ہم جمعہ کے دن مبارک بادی دے سکتے ہیں، مثلاً ’’جمعہ مبارک‘‘ اور مصافحہ کرسکتے ہیں جیسے عید کے ایا م میں کرتے ہیں، کہیں یہ بدعت میں شامل تو نہیں؟ براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 33213

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1309=830-8/1432 عیدین وجمعہ کی نماز کے بعد مصافحہ کرنا بدعت ومکروہ ہے، اس سے اجتناب کرنا ضروری ہے، نقل في تبیین المحارم عن الملتقط أنہ تکرہ المصافحۃ بعد أداء الصلاۃ بکل حال؛ لأن الصحابۃ رضي اللہ عنہم ما صافحوا بعد أداء الصلاۃ۔۔۔ ثم نقل عن ابن جریر عن الشافعیۃ أنہا بدعۃ مکروہۃ لا أصل لہا في الشرع (رد المحتار: ۹؍۵۴۷، ط: زکریا دیوبند) عیدین کی مبارک باد دینا صحابۂ کرام سے منقول وثابت ہے، اس لیے اس کی مبارک باد دے سکتے ہیں لیکن جمعہ میں منقول نہیں۔ عن جبیر بن نفیر قال: کان أصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ سولم إذا انفقوا یوم العید یقول لبعض: تقبل اللہ منا ومنکم۔ (الحاوي للفتاویٰ: ۱؍۱۱۶: بیروت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند