عنوان: نماز جمعہ میں دو رکعات فرض نماز کے بعد جو چار رکعات اور دو رکعات سنت ادا کی جاتی ہے، کیا وہ سنت موٴ کدہ ہے
سوال: نماز جمعہ میں دو رکعات فرض نماز کے بعد جو چار رکعات اور دو رکعات سنت ادا کی جاتی ہے، کیا وہ سنت موٴ کدہ ہے؟اگر ہاں تو کسی بھی حوالہ سے ثابت کریں،یعنی حدیث ، صحابہ کرام رضی اللہ عہنم، فقہ کی کتاب کا نام ، فتوی نمبر اور دیگر ذرائع سے ۔
جواب نمبر: 3112801-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب): 520=453-4/1432
حضرت امام ترمذی رحمہ اللہ نے اپنی مشہور ومعروف کتاب جامع الترمذی میں ایک باب باندھا ہے: ”بابٌ في الصلاة قبل الجمعة وبعدہا“ اس باب کے تحت دو حدیثیں ذکر فرمائی ہیں:
(۱) عن سالم عن أبیہ عن النبي صلی اللہ علیہ وسلم إنہ کان یصلي بعد الجمعة رکعتین۔
(۲) عن أبي ہریرة قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم من کان منکم مصلیًا بعد الجمعة فلیصل أربعًا۔ (ترمذی: ۱/۱۱۷)