• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 28009

    عنوان: میں کالج کا طالب علم ہوں ، اس وجہ سے جمعہ کی نماز کے لیے مجھے کالج سے چھٹی نہیں ملتی ہے ، کیاہم تمام مسلمان طلبہ کالج میں ہی جمعہ کی نماز مع خطبہ اداکرسکتے ہیں یا نہیں؟آپ سے گذارش ہے کہ اس بارے میں زیادہ سے زیادہ سے تفصیلات فراہم کریں۔ 

    سوال: میں کالج کا طالب علم ہوں ، اس وجہ سے جمعہ کی نماز کے لیے مجھے کالج سے چھٹی نہیں ملتی ہے ، کیاہم تمام مسلمان طلبہ کالج میں ہی جمعہ کی نماز مع خطبہ اداکرسکتے ہیں یا نہیں؟آپ سے گذارش ہے کہ اس بارے میں زیادہ سے زیادہ سے تفصیلات فراہم کریں۔ 

    جواب نمبر: 28009

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 14=12-1/1432

    اگر پرنسپل کی طرف سے اجازت ہے اور کالج میں نماز جمعہ پڑھنے کے لیے کوئی مانع شرعی نہ ہو مثلاً چھوٹے گاوٴں میں کالج نہ ہو بلکہ شہر یا بڑے گاوٴں میں ہو تو کالج کے تمام مسلم طلبہ کالج میں جمعہ کی نماز ادا کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند