• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 26358

    عنوان: میں امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا مقلد ہوں اور سعودی عرب میں رہتاہوں، یہاں کچھ علماء کہتے ہیں کہ اگر جمعہ کو عید ہوتی ہے تو عید کے خطبہ کی وجہ سے جمعہ کی نماز اختیار ی ہے؟براہ کرم، اس سلسلے میں مشورہ دیں۔ 

    سوال: میں امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا مقلد ہوں اور سعودی عرب میں رہتاہوں، یہاں کچھ علماء کہتے ہیں کہ اگر جمعہ کو عید ہوتی ہے تو عید کے خطبہ کی وجہ سے جمعہ کی نماز اختیار ی ہے؟براہ کرم، اس سلسلے میں مشورہ دیں۔ 

    جواب نمبر: 26358

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1801=1432-11/1431

    عید کی نماز تو پنج وقتہ فرض نمازوں کے علاوہ ایک واجب نماز ہے، عید کی نماز کی وجہ سے کوئی فرض نماز یا جمعہ کی نماز کی فرضیت ساقط ہوجاتی ہے اور اختیاری ہوجاتی ہے،ایسی کوئی حدیث ہماری نظر سے نہیں گذری۔ آپ کے یہاں کے جو عالم یہ بات کہتے ہیں ان سے ہی کسی صحیح حدیث کا مطالبہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند