Q. میرا نام محمد عارف ہے اور میں حنفی ہوں ۔ میرا سوال عید کی نماز کے بارے میں ہے۔ ہمارے گاؤں میں چند لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ عید کی نماز مسجد میں نہیں ہوتی ہے۔ ہمارے گاؤں میں عید گاہ بھی نہیں ہے اور دو سالوں سے لوگوں نے ایک ایسی زمین پر عید کی نماز ادا کی جو وقف نہیں تھی۔ پوچھنا یہ ہے کہ کیا ان کی نماز ہوئی یا نہیں؟اگر ہوئی ہے تو آپ ہماری اس نماز کے بارے میں کیافرماتے ہیں جو ہم مسجد میں پڑھتے ہیں؟ براہ کرم،مجھے دونوں جگہوں کے بارے میں بتائیں۔ مجھے آپ کے جواب کا انتظار رہے گا۔